Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ بیش ٹورنامنٹ: مینز اور ویمنز کی4 ٹیمیں ان ایکشن

  میلبورن:آسٹریلین ڈومیسٹک ٹورنامنٹ بگ بیش کے دوران میلبورن کی4ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں۔ یہ میلبورن اسٹارز اور میلبورن رینیگیڈز کی مینز اور ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ۔ کھیل کی اصطلاح میں ڈربی کہلانے والے ان میچوں میںخواتین کی بگ بیش لیگ میں رینیگیڈز نے اسٹارز کو 48رنز سے شکست دے دی جبکہ مینز لیگ میں میلبورن اسٹارز نے رینی گیڈز کے خلاف 7وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔ویمنز لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر149رنز بنائے اور اسٹارز کو150رنز کا ہدف ملا۔ سوفی مولینیکس نے 54گیندوں پر12چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے اورآوٹ نہیں ہوئیں۔ میلبورن اسٹارز ہدف کے تعاقب میں/7 101رنز تک محدود رہیں ۔جارجیا ایلوس22رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،مولی اسٹرانو نے 3اور جارجیا ویہرہام نے2وکٹیں لیں۔مولینیکس کو میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا ۔مینز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز نے میلبورن اسٹارز کو فتح کے لئے149رنز کا ہدف اور اس کے 9کھلاڑی آوٹ ہوئے ۔ڈینیل کرسٹیان 32اور اوپنر ہارپر نے30رنز کی اننگز کھیلیں۔ڈوائن براوو نے3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ میلبورن اسٹارز نے 18ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر151رنز مکمل کرتے ہوئے فتح حاصل کرلی۔ مارکوس اسٹوئنز نے78رنز بنائے اور ٹیم کو کامیابی دلاتے ہوئی ناٹ آوٹ رہے جبکہ کپتان گلین میکسویل نے33اور بین ڈنک نے 32رنز کا حصہ ڈالا۔ مارکوس اسٹوئنزمین آف دی میچ رہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: