Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہزاروں یمنی گھر سے نکل آئے

عدن ۔۔۔ 9سالہ یمنی بچی الاءالحمری کے ساتھ زیادتی او راسے قتل کرنے والے حوثی کو” اب“ صوبے میں سرعام موت کی سزا دیدی گئی۔ یوسف الثوابی کو” اب “شہر کے اسٹیڈیم لایا گیا تو ہزاروں شہری یہ تاریخی واقعہ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔بچی کے ساتھ زیادتی اور اسکے قتل کے واقعہ پر شہر کا ایک ، ایک فرد دم بخود تھا۔ ہر ایک کو انتہا درجے غصہ تھا۔ یوسف الثوابی کو موت کی سزا پر ہزاروں شہریوں کی آمد کو یمنی حکومت کے حق میں تائید و حمایت اور حوثیوں کے خلاف اظہار نفرت کا آئینہ دار بتایا جارہا ہے۔ 
 

شیئر: