Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد بے رحمانہ قتل‘ انسانیت شرمسار

بھکر:  پنجاب کے علاقے بھکر میں 20 روز قبل لاپتا ہونے والے 7 سالہ محمد حبیب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ درندہ صفت سفاک قاتل نے لاش کے ٹکڑے بھی کردیے ۔ ذرائع کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام میں 13 دسمبر کو 7 سالہ بچہ محمد حبیب اسکول جاتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد حبیب کے والد نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تاہم پولیس بچے کا پتا لگانے میں ناکام رہی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تقریباً 20 روز گزرنے کے بعد 7 سالہ محمد حبیب کی لاش کوٹلہ جام سے برآمد ہوئی۔ سفاک قاتل نے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد لاش کے ٹکڑے کردیے ۔ محمد حبیب کا آدھا دھڑ اور لاش کے ٹکڑے مختلف جگہوں سے برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد باقی جسم کی بھی تلاش تاحال جاری ہے ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حبیب کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے بھی حبیب کی گمشدگی کا نوٹس لیا ہے تاہم قاتل تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے ۔

شیئر: