خواتین سے طلائی زیورات چھیننے والے ملزمان گرفتار
حیدرآباد۔۔۔ٹاسک فورس کی ٹیم نے حیدرآباد کے ایل بی نگر حدود میں طلائی چین چھیننے کی وارداتوں میں ملوث افراد کا پتہ چلا کر ان کو دہلی سے گرفتار کرلیا۔سائوتھ زون ٹاسک فورس کے عہدیداروں کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والے طلائی چین چھیننے والوں نے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 6 دن پہلے خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی کئی وارداتیں انجام دیں۔15گھنٹوں میں سلسلہ وار طلائی چین چھیننے کی وارداتوں کے سبب خواتین میں بے چینی اور فکرمندی دیکھی گئی۔ان واقعات کے بعد یہ دونوں ملزمین بذریعہ طیارہ دہلی فرار ہوگئے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے تجزیہ کے دوران پتہ لگایا کہ یہ دونوں دہلی روانہ ہوئے ہیں ۔اسی دوران جرم کیلئے استعمال گاڑی کا بھی پولیس نے پتہ چلایا ۔