جانی نقصان پر روسی صدر سے سعودی قیادت کا اظہار ہمدردی
ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی شہر میں رہائشی عمارت کے انہدام پر ہمدردی کا اظہار کیا۔ عمارت کے انہدام سے متعدد اموات ہوئیں اور دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ سلمان نے صدر پوٹین کے نام اپنے پیغام میں جاں بحق ہونے والوں کے رشتہ داروں ، روسی صدر اور عوام سے سعودی عوام و حکومت اور خود اپنی جانب سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا او رامید ظاہر کی کہ زخمی جلد شفایا ب ہوجائیںگے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روسی صدر کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔