مائیکروسافٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم دنیا کا سب سے مقبول ترین ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم بن گیا ہے۔ونڈوز 10 نے یہ اعزاز ونڈوز 7 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے حاصل کیا ہے۔نیٹ اپلیکشنز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ونڈوز 10 دسمبر 2018 میں 39.22 فیصد صارفین نے پسند کیا جبکہ ونڈوز 7 کے صارفین کی تعداد 36.9 فیصد ہے۔اس وقت ونڈوز 10 استعمال کرنے والی ڈیوائسز بشمول کمپیوٹرز، ٹیبلیٹس، فونز اور ایکس باکس کنسولز وغیرہ کی تعداد 70 کروڑ سے زیادہ ہے۔مائیکروسافٹ نے 2015 میں ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا اور اس بات کا دعوی کیا تھا کہ 3 سال میں اس پر چلنے والی ڈیوائسز کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی مگر اسے ناکامی کا سامنا ہوا اور ٹائم لائن کو آگے بڑھا دیا گیا۔ونڈوز 10 کو سب سے مقبول آپریٹنگ سسٹم بننے کے لیے ساڑھے 3 سال کا عرصہ لگا اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لگ بھگ 10 سال پرانی ونڈوز 7 لوگوں میں کتنی مقبول ہے۔