1980ءسے جاری تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم
ریاض(ذکاءاللہ محسن ) پاکستان میں انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کےلئے نئے صوبے بنائے جائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے اور پسماندہ علاقوں میں خوشحالی کا دور شروع ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ پوٹھوہار مڈل ایسٹ کے صدر حافظ عبدالوحید نے ریاض میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوہار شہر اقتدار سے قریب تر ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے حکومت وقت کوپوٹھوہار کے مسائل کی جانب توجہ دے اور اس علاقے کی بہتری کے لئے کام کرے تقریب سے تحریک کے سعودی عرب کے صدر ملک محمود اعوان نے کہا کہ ہمارا دو نکاتی ایجنڈا ہے کہ پوٹھوہار کے تمام علاقے کو یا تو الگ صوبہ بنایا جائے یا اسے اسلام آباد میں ضم کیا جائے کیونکہ قانونی اور انتظامی امور کی انجام دہی ان علاقوں میں ناممکن ہوچکی ہے معمولی سے کام کے لئے سینکڑوں میل سفر کرکے لاہور کا رخ کرنا پڑتا ہے جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوتا ہے ریاض ریجن کے صدر یونس ابوغالب نے کہا کہ وادی سیون کا پورا علاقہ پوٹھوہار کہلاتا ہے اس علاقے کو صوبے کا درجہ دینے کی کاوش 1980 سے جاری ہے۔مگر اب وقت آگیا ہے کہ اس تحریک کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جائے اور اس کو ملک اور اوورسیرز کی یکساں آواز کے ساتھ ایوان اقتدار تک پہنچایا جائے تقریب تحریک صوبہ پوٹھوہار کے اوورسیرز صدر جہانزیب منہاس نے ٹیلی فونک خطاب کیا اور کہا کہ ہم پاکستان میں صوبہ پوٹھوہار سمیت دیگر نئے صوبوں کے حامی ہیں تاکہ ملک میں یکساں طور پر عوامی سہولیات فراہم ہوسکیں اور علاقائی ترقی ممکن بنائی جاسکے تقریب کی نظامت مرکزی جنرل سیکرٹری وسیم ساجد نے کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ہمارا حق ہے اور اس حق کے لئے ہم آواز بلند کرتے رہیں گے۔