چوہدری برادران کیخلاف نیب تحقیقات بند؟
لاہور... نیب نے چوہدری برادران کے خلاف ایل ڈی اے کے پلاٹس خریدنے کی انکوئری بند کرنے کی سفارش کردی۔ احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ پرویز الٰہی پر ایل ڈی اے سٹی میں 28 پلاٹس کے غیر قانونی فروخت کی تحقیقات چل رہی تھی، چوہدری شجاعت حسین سے بھی تحقیقات کی گئی۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ پلاٹس چوہدری برادران کے ملازم نے خریدے اور چوہدری برادران کے گھر کا ایڈریس استعمال کیا۔ پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے خلاف کوئی دستاویزی یا زبانی شواہد نہیں ملے۔ نیب نے سورس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے تحقیقات بند کر دیں ہیں۔