Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین کپتان ٹم پین کی پریس کانفرنس میں دلچسپ صورتحال

سڈنی:آسٹریلین کپتان ٹم پین کی پریس کانفرنس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک صحافی کی جانب سے پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ کے لئے رکھے گئے موبائل فون کی گھنٹی بجنے لگی ۔ ٹم پین نے گفتگو روک کر پہلے تو پوچھا کہ یہ کس کا فون ہے اور پھر خود ہی کال ریسیو کرکے کہا کہ میں ٹم پین ہوں آپ کون؟کال ہانگ کانگ سے تھی اور فون کرنے والی خاتون نے شاید آسٹریلوی کپتان کو پہچانا نہیں اور فون کے مالک کے بارے میں پوچھا تو پین نے کہا وہ ایک پریس کانفرنس میں بیٹھے ہیں، ان کے لئے کوئی پیغام ہو تو بتا دیں۔اس پر خاتون نے صحافی کیلئے پیغام دیا کہ وہ اپنی ای میل چیک کر لیں۔آسٹریلوی کپتان نے شکریہ ادا کرکے فون بند کیا اور صحافی سے کہا کہ بھئی اپنی ایل میل چیک کر لینا ۔اس فون کال سے پریس کانفرنس کے شرکاءبھی محظوظ ہوئے اور ٹم پین کی گفتگو پر ہنستے رہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: