فوک گلوکار عارف لوہار نے کہاہے کہ گلوکاری کا فن مجھے وراثت میں ملا اور اسی روایت کو میں آگے بڑھا رہا ہوں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ مجھے ذاتی طور پر اپنا ایک گانا ” جس تن لاگے، سو تن جانے “ بڑا پسند ہے اور سوشل میڈیا پر بھی سب سے زیادہ اسی گانے کو لائیک کیا گیا ہے ۔ جبکہ جگنی ہماری قدیم روایات کا حصہ ہے اور دنیا میں میری پہچان پہلے چمٹا اور پھر جگنی ہے۔