لندن (نیوزڈیسک) ایک نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ای سگریٹ کے نتیجے میں ایک سال میں مزید 18ہزار لوگوں نے تمباکو نوشی ترک کردی۔ صرف برطانیہ میں 49سگریٹ نوش باز آگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کامیابی کا تناسب بڑھا ہے۔ یونیورسٹی کالج آف لندن کے ریسرچر نے بتایا کہ انہوں نے 43ہزار تمباکو نوشوں پر تحقیق کی تھی۔ ان میں سے بیشتر لوگ اب سگریٹ کے بجائے ای سگریٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ریسرچر کا دعویٰ ہے کہ 40سالہ تمباکو نوش جو مسلسل سگریٹ چھوڑ دیتے ہیں انکی عمر میں سگریٹ نوشوں کے مقابلے میں 9سال کا اضافہ ہوتا ہے۔