Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا نوٹس

اسلام آباد ...سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ و نادرا سے متعلق درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ ملنے میں مشکلات اور تاخیر کا سامنا ہے۔ وزارت داخلہ بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ و شناختی کارڈ بنوانے میں سہولتیں مہیا کرے۔بتایا جائے مختلف ممالک میں نادرا کے دفاتر کو کیوں بند کئے گئے۔ پیر کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ۔سینیٹر رحمان ملک نے بیرون ملک پاکستانیوں کو پاسپورٹ و نادرا سے متعلق درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پرنٹ ہوکر پاسپورٹس بھیجے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ کی پرنٹ کی سہولت اگر متعلقہ سفارتخانے میں دی جائے تو یہ وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔ 

شیئر: