Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے حکومتی اقدامات

اسلام آباد ...وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو رہائی دلوانے کیلئے مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانے کردار ادا کررہے ہیں ۔ بیرون ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثاءسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ سے مل کر بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔ پاکستانی قیدیوں کی رہائی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ معمولی جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو رہائی دلوانے کیلئے مختلف ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کیلئے بات چیت چل رہی ہے ۔ 

شیئر: