Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا کی فتح کے ساتھ نئے سال میں انٹری

  بارسلونا: ہسپانوی کلب بارسلونا نے نئے سال کا آغاز فتح سے کرتے ہوئے جیٹافے کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا کر اسپینش لیگ”لا لیگا“ میں اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کر لی ، دوسری جانب لیگ میں دوسرے نمبر کی ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ اور سیویلا کا میچ ای ایک گول سے برابر رہا ۔ لیگ ٹیبل پر ایٹلیٹکو میڈرڈ بارسلونا سے 5پوائنٹس پیچھے ہے جبکہ روایتی حریف رئیل میڈرڈ اور بارسلونا کے پوائنٹس میں10کا فرق آچکا ہے اور رئیل میڈرڈ اس وقت پانچویں پوزیشن پر ہے۔ چھٹیاں گزار کر آنے والے تازہ دم لیونل میسی نے میچ کے 20ویں منٹ میں بارسلونا کو برتری دلائی اور بہت مشکل زاویے سے گول کرکے اپنی مہارت کا بھرپور ثبوت دیا ۔اسی میچ میں میسی نے جیٹافے کے 5دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دے کر لوئس سواریز کو ایک شاندار پاس دیا لیکن سواریز اسے گول میں تبدیل نہ کر سکے اور ان کی شاٹ گول کیپر کے قریب ہی پول سے ٹکرا گئی جسے کیپر نے دبوچ لیا ۔ میسی کے اس پاس کو اس سال کا اب تک سب سے اچھا پاس قرار دیا جا رہا ہے۔ بارسلونا کے لئے دوسرا گول لوئس سواریز نے اسکور کیا جبکہ اس کے 3منٹ بعد جیٹافے کو بھی خسارہ کم کرنے کا موقع مل گیا ۔ دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ بارسلونا کے نام رہا۔ لیگ کے ایک اور میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ شکست سے بچ گئی ۔ لیگ میں تیسرے نمبر پر سیویلا نے اس کے خلاف برتری حاصل کرلی تھی لیکن اسے برقرار رکھنے یا مزید گول کرنے میں ناکام رہی۔ ایٹلیٹکو کے فرانسیسی کھلاڑی اینٹون گریزمان نے میچ برابر کردیا اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی سے بھی بچ گئی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: