Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوک سبھا میں آج مودی حکومت کا امتحان

نئی دہلی۔۔۔۔۔پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج آخری دن مودی حکومت کیلئےامتحان ثابت ہوگا ۔ دراصل لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی کابینہ نے ’’اقتصادی طور سے کمزور‘‘ طبقوں کیلئےملازمتوں اور تعلیم میں 10 فیصد ریزرویشن کی منظوری دے دی۔ اس سے متعلق بل آج لوک سبھا میں پیش ہوگا۔حکمراںجماعت بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس نے اپنے ارکان پارلیمنٹ ایوان میں حاضر رہنےکیلئے وہپ جاری کیا۔  اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا کا سرمائی سیشن کا آج آخری دن ہے  ایسے میں راجیہ سبھا کا سیشن بدھ تک کیلئے بڑھانے کا اعلان کیا گیا ۔حکومت کی پوری کوشش اس بل کو ایوان زیریں سے ہی پاس کرا کر بدھ کو راجیہ سبھا سے منظور  کرانے کی ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -سپنا چودھری کا گانا نہ بجانے پر ریستوران کے مالک کو لہولہان کردیا

 

شیئر: