Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی ممالک کا روڈ ٹو مکہ میں شمولیت کا مطالبہ

ریاض۔۔۔ جنادریہ میلہ 33میں وزارت داخلہ کے پویلین کے انچارج مشبب القحطانی نے بتایا ہے کہ” روڈ ٹو مکہ“ پروگرام کی کامیابی کو دیکھ کر متعدد ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے عازمین حج کو بھی انڈونیشیا اور ملائیشیا کے ضیوف الرحمن کی طرح اپنے یہاں ہی امیگریشن اور کسٹم کی سہولت فراہم کردی جائے۔ سعودی عرب نے حج 1439ھ کے دوران انڈونیشیا اور ملائیشیا کو یہ سہولت فراہم کی تھی کہ ان دونوںملکوں سے آنے والے عازمین کی کسٹم اور امیگریشن کی کارروائی ان کے اپنے ملک میں ہی نمٹا دی جائے۔ سعودی عرب پہنچنے پر دونوں ملکوں کے عازمین ہینڈ بیگ لیکر باآسانی لمحوں میں ایئرپورٹ سے باہر آگئے تھے۔ القحطانی نے بتایا کہ محکمہ پاسپورٹ، وزارت صحت، وزارت خارجہ ، وزارت حج و عمرہ ، علم کمپنی، محکمہ شہری ہوابازی، سعودی کسٹم اور نیشنل انفارمیشن سینٹرکی مشترکہ ٹیم نے وزارت داخلہ کی زیر قیادت انڈونیشیا اور ملائیشیا کے عازمین حج کی ساری کارروائی انکے اپنے ملک کے ہوائی اڈوں پر نمٹانے کی مہم چلا رکھی ہے۔ اس مشن کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا اور اب بہت سارے ممالک اس کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔ انڈونیشیا اورملائیشیا کے ایک لاکھ سے زیادہ عازمین ، حج 1439 ھ میں فیض یاب ہوئے۔ 

شیئر: