پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنان نے ٹویٹر پر فواد چوہدری کے خلاف محاذ گرم رکھا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اپنی پریس کانفرنس میں بد تمیزی کرتے ہیں خصوصاً خواتین کا لحاظ نہیں کرتے۔
اقصی اصغر نے ٹویٹ کیا : کسی کی بیٹی پر انگلیاں اٹھانے سے اچھا ہے کہ اپنی بیٹیوں کے نصیب سے ڈرا جائے ، بےشک جو تم کرتے ہو وہی پاتے ہو۔
جاوید انصاری نے لکھا : جب کہیں آوازیں کچلی جائیں وہاں چیخیں سنائی دینے لگتی ہیں۔ بدصورتی دکھانے والا ایک آئینہ توڑا جائے تو ٹوٹے آئینے کی ہزار کرچیاں ایک بدصورت عکس کو جا بہ جا کر دیتی ہیں۔ آئینے چھپانے سے کہیں بہتر ہے کہ چہرے پر لگا کیچڑ دھونے میں توانائی خرچ کریں۔
حمزہ تنولی نے کہا : ثابت ہو رہا ھے آج کل کہ کتنا گندا اور مکروہ چہرہ ھے پی ٹی آئی کا !
عائشہ رحمان کا کہنا ہے : ہمیشہ عورت کو نیچا دکھانے کے لیے مرد کیا کیا نہیں کرتا آپس کی لڑائی میں بھی گالی عورت کی ہی دیتا ہے لیکن جب ایک عورت اس کے مقابلے میں کھڑی ہو جائے تو فواد جیسے گھٹیا سوچ والے مرد وں کی روح جاگتی ہے ،عزت دو گے تو عزت ملے گی۔
چوہدری سعد نے لکھا : آج کل چونکہ پی ٹی آئی کا دور حکومت چل رہا ہے اس لیے فواد چوہدری ، فیاض آلحسن ، شیخ رشید بہت بڑے بڑے بول بول ، گالیاں اور ہر کیسی پر انگلی اٹھا رہے ہیں جیسے ہی ان کی حکومت ختم ہوئی ان کو سر چھپانے کے لیے جگہ نہیں ملنی۔
ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا : ہمیں جس سبق کو پڑھنے کی ضرورت سب سے زیادہ ہے وہ انسانیت کو سبق ہے۔
انیقہ اسلم نے کہا : کہتے ہیں کہ رسی تو جل گئی " بل " نہ گیا ۔ یہی حال اس حکومت کا ھے کہ ہر جگہ سے سرٹیفکیٹ لے رھے ہیں نالائقی کے مگر وزراء اس بے شرمی اور ڈھیٹائی سے پریس کانفرنس کرتے ہیں کہ جیسے انہوں نے دنیا فتح کر لی ھے ۔
جن کی اپنی کوئی عزت نہیں
وہ کسی دوسرے کی عزت کا کیا پاس رکھیں گے #فواد_کو__پٹہ_ڈالو#فواد_کو__پٹہ_ڈالو— Muhammad Aqib Ali (@REBEL_ALI) January 9, 2019