#اسلام_اور_عورت
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
اسلام میں خواتین کو عزت و احترام دیا گیا ہے اور انہیں ان کے صحیح حقوق دلائے گئے ہیں۔ ٹویٹر صارفین نے اسلام اور عورت ہیش ٹیگ کے ذیل میں اسلام میں خواتین کے حقوق سے متعلق ٹوئٹس کیے۔
ابتسام صفدر نے ٹویٹ کیا : اسلام عورت کو بلند مقام دیتا ہے عورت اسلام کی پابند ہوگی تو زندگی خوشگوار گزرے گی۔
بسمہ مغل نے لکھا : اسلام نے جو عزت اور مقام عورت کو عطا کیا ہے اُس کی مثال نہ تو قومی تاریخ میں ملتی ہے اور نہ ہی دنیا کی مذہبی تاریخ میں۔اسلام نے صرف عورت کے حقوق ہی نہیں مقرر کئے بلکہ ان کو مردوں کے برابر درجہ دے کر مکمل انسانیت قرار دیا ہے۔
عامر اسحاق کا کہنا ہے : جو حقوق اسلام نے عورتوں کو دیے وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیے ۔ اسلام نے عورت کو عزت دی ۔ عورت کو ماں بہن بیٹی بیوی اور بہو کا درجہ دیا ۔
جعفری نے لکھا : اسلام میں عورت کی عزت عصمت کی حفاظت کے لیے حجاب (پردہ) کا حکم دیا گیا ہے تاکہ معاشرے میں پاکیزگی واخلاقی اقدار برقرار رہیں۔
عاقب ڈوگر نے ٹویٹ کیا : زمانہ جاہلیت میں عرب کے جاہل لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا کرتے تھے۔ اسلام نے عورت کو اس کا وہ مقام عطا کیا جو اس کا حق تھا ۔
فضا میمن نے کہا : جو عزت و احترام مرتبہ اسلام نے عورت کو دیا ہیں۔وہ کسی اور مذہب میں دینا تو دور کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
احد حسن نے ٹویٹ کیا : نظر بازی، زنا کاری کا پیش خیمہ ہے، اس لئے اسلام نے سب سے پہلے اس پر پابندی لگائی اور مرد و عورت دونوں کو یہ حکم دیا کہ وہ اپنی نظریں پست رکھیں اور اپنی عزت کی حفاظت کریں۔
سارا جبین کا کہنا ہے : اسلام عورت کو جتنے حقوق دیتا ہے اس کی ایک جھلک بھی حقوق نسواں کےعلَم بردار ٹھیک سے دیکھ لیں توحیرت زدہ ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اس حوالے سے جو ہدایات اسلام دیتا ہے اس کے برعکس دنیا کے سارے قانون دان، دانشوَر ، عورتوں کے محسن ،ہمدردان بھی مل کر کوئی قانون اور کوئی چارٹر بنانا چاہیں تووہ اس سے بہتر نہیں ہوسکتا۔