Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2لڑکیاں اہل خانہ کونیند کی گولی کھلاکر دوستوں کے ساتھ فرار

رڑکی۔۔۔گنگنہار علاقے میں2لڑکیوں کی دوستی پڑوس کے مکان میں رہنے والے کالج کے طالب علموں سے ہوگئی تھی ۔ لڑکیوں نے گزشتہ رات اپنے گھر والوں کو نیند کی گولیاں کھانے میں دیدیں اور دوستوں کے ساتھ فرار ہوگئیں۔صبح کوجب گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو ہنگامہ برپا کردیا۔لڑکی کے گھروالوں نے بھگوان پور علاقے میں واقع کالج میں پڑھنے والے ایک طالب علم کو پکڑلیا اور اسے زدوکوب کرکے شدید زخمی کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ طالب علم کو مشتعل بھیڑ سے چھڑا کر پولیس اسٹیشن لے گئی اور مارپیٹ کے الزام میں ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:- - - -130سالہ مگر مچھ کی موت پر پورا گاؤں روپڑا

شیئر: