Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے معمر شہری کو حوالات بند کرنے کا نوٹس لے لیا

لاہور:  ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کے سر پر دست شفقت رکھنے والے معمر شہری کو حوالات میں بند کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے آر پی او ساہیوال سے واقعے سے متعلق جامع تحقیقات طلب کرتے ہوئے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کھلی کچہری میں شریک تھیں۔ اس دوران انجمن تاجران کے صدر 70 سالہ صوفی محمد رشید نے خاتون پولیس افسر کے سر پر دست شفقت رکھنا چاہا جو انہیں مناسب نہیں لگا اور اجوجواباً انہوں نے معمر شخص پر غصہ کیا۔ بعد ازاں پولیس نے صوفی محمد رشید کو تھانے میں بند کردیا اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیاتھا جس کے بعد تاجروں کے احتجاج کی وجہ سے مذاکرات کے بعد بزرگ تاجر رہنما کو چھوڑ دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -’’زرداری کی قانون کے مطابق گرفتاری میں حرج نہیں‘‘

شیئر: