Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں نے6 ماہ میں10ارب71کروڑ ڈالر بھیجے

کراچی .. اسٹیٹ بینک کے مطابق 6ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10ارب 71کروڑ80لاکھ ڈالر بھیجے۔سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے حاصل ہوئیں۔ دوسرے نمبر پرمتحدہ عرب امارات ہے۔دسمبر 2018 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امر یکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں)بشمول بحرین،کویت، قطر اور عمان( اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 414.84 ملین، 341.58 ملین، 262.83 ملین، 247.06 ملین، 171.56 ملین اور 45.62 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

شیئر: