بی ایس پی اور ایس پی لوک سبھا انتخابات کیلئے متحد
لکھنو۔۔۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ وہ مرکز میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے آئندہ لوک سبھا انتخابات مل کر لڑینگے۔ بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی اور ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں بی جے پی کی حکومتی پالیسیوں اور طریقہ کار کو ملکی مفاد کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ لوک سبھا انتخابات مل کر لڑینگے۔ دونوں پارٹیاں کانگریس کے صدر راہول گاندھی کے حلقہ امیٹھی اور سونیا گاندھی کے حلقے رائے بریلی میں اپنا اپنا امیدوار نہیں اتاریں گے۔