بالی وڈ میں گزشتہ ہفتے ریلیز ہونےوالی فلم سمبا کی شاندار کمائی کا سلسلہ جاری ہے ۔صرف ہندوستان کے سینما سے گزشتہ ہفتے 200 کروڑ کمانے والی فلم نے دنیا بھر سے اب تک 350 کروڑ کا کھڑکی توڑ بزنس کرلیا۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی فلم ہندوستان سمیت دنیا بھر کے سینمابینوں میں شہرت اور نام کمانے کےساتھ بھرپور کمائی بھی کررہی ہے۔ نئی ریلیز ہونےوالی فلموں میں ابھی تک” سمبا“ ہی ٹاپ پرہے