Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نےسجن کمار کی درخواست پر سی بی آئی کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا

نئی دہلی- - - -سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کی 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے معاملے میں عمر قید کی سزا کو چیلنج کرنے والی درخواست پرسپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس کے کول پر مشتمل بنچ نے سجن کمار کی درخواست  پر نوٹس جاری کیا  ۔ سجن کمار اس وقت منڈولي جیل میں قید ہے۔ ہائی کورٹ نے 73 سالہ سابق ممبر پارلیمنٹ کو شمال مغربی دہلی کے راج نگر  علاقے میں 5 سکھوں کے قتل اور ایک گرودوارہ منہدم کرنےپر 17 دسمبر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سجن کمار نے 31 دسمبر کو کڑکڑڈوما عدالت میں خود سپردگی کی تھی۔ زیریں عدالت نے 2010 میں اس معاملے میں بری کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -فائیو اسٹارہوٹلوں میں دعوت اڑاکر رفوچکر ہونیوالے باپ بیٹا گرفتار ؟

شیئر: