Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے پر سزا

حائل ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے ، تجارتی معلومات چسپاں نہ کرنے اور خوشبویات میں انسانی فضلہ جات شامل کرنے پر سعودی تاجر عامر بن مبخوت الصیعری اور یمنی شہری عبداللہ المصبعی کے خلاف عدالتی فیصلہ نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری عامر اور یمنی شہری عبداللہ نے غیر معیاری اشیاءفروخت کی تھیں۔ عامر حائل میں غیر قانونی گودام قائم کئے ہوئے تھا جس میں خوشبویات کی پیکنگ کی جاتی تھی۔ حائل میں فوجداری کی عدالت نے الزامات ثابت ہوجانے پر دونوں پر جرمانہ ، یمنی کو 2ماہ قید ، مملکت سے بیدخلی اور آئندہ کے لئے بلیک لسٹ کرنے کی سزا سنائی تھی جبکہ دونوں کے خرچ پر دو مقامی اخبارات میں تشہیر کا بھی حکم دیا تھا۔
 

شیئر: