Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’عمران خان کا بیان جواب دینے کے قابل بھی نہیں‘‘

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا نمایندوں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم کی جانب سے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو این آر او لینے کا حربہ قرار دیے جانے کے ٹویٹ کو بے بنیاد قرار دیا۔
صحافی کی جانب سے ’کیا آپ واک آؤٹ این آر او لینے کے لیے کررہے ہیں؟‘ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا یہ الزام اتنا بے بنیاد ہے کہ اس کا جواب دینا بھی مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جن امور پر مشاورت ہوگی اس سے میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -اشتہار صرف لیبر قوانین پر پورا اترنے والے میڈیا کو ملیں گے‘ فواد چودھری
 

شیئر: