دہشتگردوں کا سپریم کورٹ سے استغاثہ
ریاض ۔۔۔ سعودی سپریم کورٹ نے دہشتگردی اور اسکی فنڈنگ کے جرائم پر زیریں اور اپیل کورٹس کے فیصلوں کے خلاف سزا یافتگان کے اعتراضات قبول کرنا شروع کردیئے۔ وزیر انصاف شیخ ڈاکٹر ولید الصمعانی نے عدالتوںکو تحریری طور پر ہدایت جاری کی تھی کہ اگر کسی شخص کے خلاف دہشتگردی اور اسکی فنڈنگ کے جرائم یا قتل یا کسی عضو کے تلف کرنے پر سزا ہوگئی ہو اپیل کورٹ نے اسکی تائید کردی ہو ایسے تمام سزایافتگان سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ اپنے اعتراضات ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں اب تک 4مقدمات پیش ہوچکے ہیں۔