بالی وڈ فلمساز راجکمار ہیرانی پرمی ٹو مہم کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام سامنے آنے کے بعد ان کی نئی فلم پر کام روک دیاگیاہے۔راجکمار ہیرانی نے حال ہی میں” منا بھائی تھری“ پر کام شروع کیاتھا جسے اب روک دیاگیاہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق کہاجارہاہے کہ تحقیقات کے بعد معاملہ حل ہوجانے تک فلم پر کام شروع نہیں کیاجائے گا۔