Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی 64سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر آگئے

  ایڈیلیڈ: ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی ہدف تک رسائی کے دورا ن سب سے زیادہ سنچریاں بنانیوالے بیٹسمین بھی ہیں اور اب ان کی ایسی سنچریوں کی تعداد 24ہو گئی ہے ۔سچن ٹنڈولکر17اور کرس گیل و تلکا رتنے دلشان 11،11سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔کوہلی اس گراونڈ پر3ٹیسٹ سنچریاں بھی بنا چکے ہیں جبکہ یہاں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 90ناٹ آوٹ رہا ہے۔ ویرات کوہلی نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی سنچریوں کی تعداد 64 تک پہنچا دی ہے اور اب وہ سنچریوں کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہیں جو انہوں نے 360میچز کھیل کر بنائی ہیں۔ہندوستانی بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر 664میچوں میں 100 سنچریاں بنا کر سر فہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا دوسرا نمبر ہے۔ پونٹنگ نے اپنے کیریئر کے دوران 560 انٹرنیشنل میچوں میں 71سنچریاں اسکور کیں۔میچوں کی تعداد کو دیکھیں تو کوہلی ان دونوں سے آگے نظر آتے ہیں اور اس وقت پونٹنگ کا ریکارڈ بھی ان کی زد میں ہے جبکہ وہ ٹنڈولکر کی 51سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں ۔ پونٹنگ کا ریکارڈ توڑنے کے لئے کوہلی کو 8جبکہ ٹنڈولکر کے ون ڈے ریکارڈ تک رسائی کیلئے انہیں13سنچریوں کی ضرورت ہے ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: