Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل اور نیروبی میں دھماکوں کی مذمت

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب نے کابل اور نیروبی میں دھماکوں کی مذمت کردی۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی کارکنان کے کیمپس پر حملے اورکینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہوٹل اور دفاتر کے کمپلیکس پر حملہ واجب مذمت ہے ان حملوں سے متعد د افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب ہر طرح کے تشدد ، انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مخالف ہے۔ افغانستان اور کینیا کے عوام حکومتوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ سے سعودی عرب کو ہمدردی ہے اور زخمیوں کی فوری شفا کے آرزو مند ہیں۔

شیئر: