فواد چوہدری سمیت332ارکان کی رکنیت معطل
اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تفصیلات جاری کر دی ۔ سالانہ گوشوارے نہ جمع کرانے والے 332 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور وزیر داخلہ شہریار آفریدی شامل ہیں۔1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے874 نے تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ کے 104اراکین میں سے 20اراکین نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ قومی اسمبلی کے 342میں سے 72اراکین مالی گوشواروں کی تفصیل جمع نہ کراسکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق احسن اقبال ،علی اعوان، غلام بی بی بھروانہ ،بی این پی کے سربراہ اختر مینگل ، وزیرصحت عامرمحمود کیانی ، رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ اوررکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع رحمان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔معطل ہونے والوں میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر خوراک صاحبزادہ سلطان محبوب،سرفراز بگٹی،ستارہ ایاز،اسحاق ڈار،شہزاد وسیم ، جاوید لطیف ،شوکت یوسفزئی،مائزہ حمید گجر شامل ہیں۔