Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد چوہدری نے معافی مانگ لی،شجاعت

لاہور..مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ معاشی بحران کو نہ روکا گیا تو مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ ہماری تعداد کم ہے مگر ماضی میں 2 تہائی اکثریت سے حکومت کی۔ سیاسی جماعتےں کبھی حکومت اور کبھی ا پوزیشن میں ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور معافی مانگ لی ہے۔ اب بات کوطول دیا گیا تو اس کا فائدہ مخالفین کو ہو گا ۔ ذا تیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چا ہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے اتحاد ملکی مفاد اور بحرانوں کے حل کے لئے کیا ۔ ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے ۔ معیشت کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔اگر معاشی بحران کو نہ روکا گیا تومہنگائی کا طوفان آئے گا۔

شیئر: