امیت شاہ سوائن فلو کا شکار،ایمس میں داخل
جمعرات 17 جنوری 2019 3:00
نئی دہلی۔۔۔بی جے پی صدر امیت شاہ سوائن فلو کا شکار ہوگئے۔ میڈیکل رپورٹ سے سوائن فلو کی تصدیق ہوتے ہی انہیں فوراً دہلی کے ایمس میں داخل کرادیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج کیلئے تعینات کردی گئی۔ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گولیریا کی نگرانی میں امیت شاہ کاعلاج شروع کردیا گیا۔ایمس کے سینیئر ڈاکٹر کے مطابق امیت شاہ کو وی وی آئی پی وارڈ 301میں منتقل کردیاگیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں امیت شاہ بدن اور سینے میں درد اور سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے ایچ1این 1ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا جس کی رپورٹ آنے کے بعد انہیں فوراً ایمس میں داخل کردیا گیا۔امیت شاہ نے اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ مجھے سوائن فلو ہوا ہے جس کا علاج چل رہا ہے۔ آپ تمام لوگوں کی نیک تمناؤں سے جلد صحت مند ہوجاؤنگا۔