Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر سے سرخ پیاز درآمد کرنے پر پابندی

ریاض: سعودی عرب نے مصر سے سرخ پیاز درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔ وزارت ماحولیات، پانی وزراعت نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں موجود مصر سے درآمد شدہ سرخ پیاز کا لیبارٹری تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ اس میں کیڑے مار ادویہ کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ اس کے استعمال سے انسان کو نقصان ہوسکتا ہے۔ بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مصر سے سرخ پیاز درآمد کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر: