Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات کی امداد تاحال نہیں ملی،اسٹیٹ بینک

کراچی ...اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت تاحال موصول نہ ہوسکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ رپورٹ کے مطابق ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نومبر کے مقابلے میں جاری کھاتے کا خسارہ 45 کروڑ ڈالر بڑھ گیا دسمبر میں جاری کھاتے کو مزید ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 48 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 جنوری کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی، کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کا زرمبادلہ موجود ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ سال سے 37 کروڑ ڈالر کم رہا۔ جولائی تا دسمبر جاری کھاتے کو 7 ارب 98 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا 6 ماہ کا تجارتی خسارہ 15 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ اشیا و خدمات کی تجارت کو 17 ارب 49 کروڑ ڈالر خسارہ ہوا۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی مد میں 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے۔ تاحال متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت موصول نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ عرب امارات نے زر مبادلہ ذخائر میں اضافے اور ادائیکیوں میں توازن کے لئے پاکستان کو3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: