Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ثاقب_نثار کی ریٹائرمنٹ پر ٹویٹر صارفین کی آراء‎

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ پر ٹویٹر صارفین نے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا جہاں بعض صارفین نے چیف جسٹس کے دور کو پاکستانی نظام عدل کا بہترین دور قرار دیا وہیں بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے چیف جسٹس کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی اور انہیں کٹھ پتلی قرار دیا۔
عمر چیمہ کا کہنا ہے : ‏جناب ثاقب نثار نے بحیثیت چیف جسٹس ہر محکمے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے سوائے محکمہ انصاف کو۔
انوار لودھی نے ٹویٹ کیا : ‏جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کے لیے چندے جیسے اچھے کام بھی کیے لیکن انہوں نے اربوں کی پراپرٹی کے مالک اور سندھ میں کھربوں کی لوٹ مار کرنے والی پارٹی کے چیئرمین کو "معصوم بچہ" قرار دیکر اپنی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔
رضوان رضی نے لکھا : ‏فرقے،ذات، برادری، قبیلے اور لسانیت کی بنیاد پر بار ایسوسی ایشنوں کے انتخابات جیتنے والے جرائم پیشہ وکلا ،جب جج بننے کے بعد اپنے عروج کو پہنچیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ثاقب نثار توایک فرشتہ تھا۔ انکی ایک پوری نسل موجودہ ہائی کورٹس میں تیار ہو رہی ہے۔
زرش احمد نے ٹویٹ کیا : ‏چیف جسٹس ثاقب نثار نےپانی کے مسئلہ کے لیے سب سے پہلے آواز بلند کی اور ڈیم کی تعمیر کی طرف پہلا قدم اٹھایا اور عوام نے آپ کے قدم سے قدم ملایا۔ان شاءاللہ جلد ڈیمز بنے گےاس کے علاوہ انصاف کا بول بالا کیا کچھ کمی ضرور تھی پر انصاف کا نظام پہلے سے بہتر تھا ۔
محمد حنظلہ طیب کا کہنا ہے : ‏چیف جسٹس ثاقب نثار نے جب چارج سنبھالا تو ملک سیاسی طور پر شدید بحرانوں کا شکار تھا، اپنے عہد کے دوران انہوں نے اپنے فرائض کو ایمانداری سے سرانجام دیا اور ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے علاوہ گرانقدر سماجی اور قومی خدمات سرانجام دیں ۔
زمان مہر نے لکھا : ‏چیف جسٹس ثاقب نثار نے جو انصاف کی بنیاد رکھی ہیں اس سے آج اس غریب کو بھی یقین ہوا کے اس کے ساتھ بھی انصاف ہو گا ۔
مکی خان نے ٹویٹ کیا : ‏رہتی دنیا تک چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب آپ کا نام رہے گا اپنے پاکستان کے لئے وہ کام کیا جو اور کوئی آج تک سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔
عادل جہان نے کہا : ‏تاریخ یاد رکھت گی کہ ثاقب نثار بے ایمان، متعصب، کرپٹ، مخالف جمہوریت اور مغرور چیف جسٹس آف پاکستان تھے۔ خلائی مخلوق نے کٹھ پُتلی چیف پر سپریم کورٹ اور نظام عدل کو تباہ حال رکھ دیا۔ وعدہ کیا تھا کہ نقیب محسود اور چار سو چوالیس پختونوں کے قاتل راؤ انوار کو سزا دینگے۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں