بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ”مانی کارنیکا “پر ہندو انتہا پسند ان دنوں شدید مشتعل ہیں۔ ان کا کہنا ہے فلم ریلیز ہونے پر فساد کریں گے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کنگنا کے رانی کے کردار پر کئی اعتراضات کئے گئے ہیں۔ انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ یہ سین حذف کرکے انہیں فلم دکھائی جائے اس کے بعد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے۔ ایسا نہ کرنے پر فلم ریلیز ہونے پر حالات خراب کردیئے جائیں گے ۔یہ فلم اگلے ہفتے ریلیز ہوگی۔