Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی سمیت کئی مقامات پر بارش کا امکان

کراچی: کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں آج شب بارش کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ژوب، قلات اور مکران ڈویژن میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آج سے ملک میں نیا مغربی ہواﺅں کا سلسلہ داخل ہوجائے گا اور یہ سلسلہ اتوار کو ملک بھر میں پھیل جائے گا۔
 
 

شیئر: