Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشی ترقی کےلئے درآمدات کم کرنا ہونگی‘ مشیر تجارت

کراچی: مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کراچی میں ”پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس‘ ‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں راوں برس ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ برآمدات اس سال ہوئی ہیں جبکہ حکومت نے چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کی بات بھی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملکی اقتصادی صورت حال اور معاشی بہتری کے لیے درآمدات کو کم کرنا ہوگا۔ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کا سامنا ہے۔
 
 

شیئر: