Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ4 کا نغمہ مصروفیت کے باعث نہ گا سکا، علی ظفر

  لاہور:پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی 3 ایڈیشن کا آفیشل نغمہ گانے والے معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل4کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی۔ علی ظفر نے کہا کہ ذاتی مصروفیت کے سبب پی ایس ایل 4کیلئے دستیاب نہیں تھا، منتظمین کو اس بات سے آگاہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ ہے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسے تناور درخت بنانے میں کردار ادا کیا تاہم اب علی ظفر سمجھتے ہیں کہ نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے۔پی ایس ایل 4کا آفیشنل نغمہ پاکستانی اداکار و گلوکار فواد خان کر رہے ہیں۔پی ایس ایل 4کی افتتاحی تقریب 14فروری کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ علی ظفر کہتے ہیں کہ ایک وقت میں مجھ پر بہت سے کاموں کا دباو ہوتا ہے جس کے باعث وقت نہیں دے سکا۔ علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی کام کریں گے بہترین انداز میں کریں گے۔ میں اپنی نئی آنے والی فلم پر کام کر رہے ہیں اس لئے پی ایس ایل میں اس مرتبہ نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے، پی ایس ایل ایک مقبول برانڈ ہے جس کے ساتھ وہ مستقبل میں ضرور منسلک رہنا چاہیں گے۔کسی فرنچائز سے منسلک رہنے کے سوال پر علی ظفر نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ وہ 2 سال رہے تاہم اب نہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں    

شیئر: