Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام

سعود ی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی کابینہ نے گزشتہ منگل کو اجلاس میںریاستی سلامتی کے اعلیٰ ادارے کو ملک و قوم کے خلاف گھناﺅنی حرکت کرنے والوں پر نظر رکھنے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی مساعی پر سلام ِشکر پیش کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں کےلئے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قدرو منزلت کا اظہار بتاتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے وطن عزیز، اسکے قدرتی وسائل اور سماجی نظام کے تحفظ کے سلسلے میں بڑی قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں عوام ہی نہیں قیادت کی بھی نظر میں ہیں۔
سیکیورٹی اہلکار اپنی گرانقدر مساعی پر مملکت کے ایک، ایک فرد کی جانب سے قدرو منزلت کے مستحق ہیں۔ سیکیورٹی اہلکار شورش زدہ علاقے میں مملکت کو بدامنی پھیلانے والوں سے بچانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ مملکت کی جنوبی سرحدوں پر سعودی فوجی دن رات نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سرحدو ںکی حفاظت کیلئے انہیں نہ دن کے وقت چین کی فکر ہے اور نہ رات کے وقت سونے کی۔
سعودی عوام کو سیکیورٹی اہلکاروں اور انکے افسران پر فخر کا حق بنتا ہے۔یہ اہلکار بلاشبہ وطن عزیز میں امن و استحکام کو یقینی بنائے رکھنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ملک میں ہر سو اقتصادی اور تعمیری و ترقیاتی کام معمول کے مطابق انجام دیئے جارہے ہیں۔ ہر دن کے اختتام پر سعودی شہری اپنے ان بہادر جوانوں کی قرباانیوں کو یاد کرکے انہیں سلام ِتعظیم پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سعودی عرب کی تاریخ آپ لوگوں کیی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔ سیکیورٹی کے جوانو!تمہارا بہت بہت شکریہ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: