مفرور ایشیائی ڈرائیور کی گرفتاری کیوں؟
ریاض۔۔۔ سیکیورٹی اہلکار کی موت کا باعث بننے والا مفرور ایشیائی ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الثمامہ کے اطراف ”رشوش “ روڈ پر پک اپ اور ایک چھوٹی گاڑی کے درمیان ٹکر ہوگئی تھی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار کی موت واقع ہوگئی ۔ واردات کرنے والا جائے واقعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے نشاندہی کرکے مفرور ایشیائی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ اس نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔