آسٹریلین اوپن: ویمنز سنگلز راونڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
میلبورن :سیرینا ولیمز، سیمونا ہالپ، میڈیسن کیز، ایلینا سویتولینا، ناومی اوساکا اورگربین مگروزا کی پیش قدمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 راونڈ میچز میں شہرہ آفاق امریکن اسٹار سیرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوکرینی کھلاڑی ڈیانا 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، عالمی نمبر ایک رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ نے وینس ولیمز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور اب اگلے راونڈ میں انہیں سرینا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے جرمن کھلاڑی ایلیز مرٹنز کو شکست فاش سے دوچار کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا نے چینی کھلاڑی شوئی زینگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جاپان کی ناومی اوساکا بھی حریف کھلاڑی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں، اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے ٹیمیا کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں