حج ٹیکس ختم کرنیکا مطالبہ
لکھنو ۔۔۔ آل انڈیا حج سیوا سمیتی نے وزیر اعظم نریندر موددی سے مطالبہ کیا ہے کہ سفر حج سے جی ایس ٹی اور ائیر پورٹ ٹیکس ختم کئے جائیں اور سفر حج کے لئے گلوبل ٹینڈر جاری کیا جائے۔ بلیا میں پریس کانفرنس میں سمیتی کے صدر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے بتا یا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب بھی روانہ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے اخراجات کو کم کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔