Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرکی لاپروائی،مریض کے پینٹ کے اوپر ہی پلاسٹر چڑھا دیا

جگت پور۔۔۔ضلع رائے بریلی میں ایک جانب صحت خدمات کو بہتر اور معیاری بنانے کیلئے حکومت کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن محکمہ صحت کے بعض ڈاکٹر وں کی لاپروائی حکومت کی کاوشوں پر پانی پھیر رہی ہے۔ جگت پور سی ایچ سی کے ایک ڈاکٹر نے زخمی نوجوان کے پینٹ کے اوپر ہی پلاسٹر چڑھا کر ضلع اسپتال منتقل کردیا۔ اس واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔جگت پور کے کوڈ مجرے سادھن کا رہنے والا شیلندر کمار موٹر سائیکل سے جارہا تھا کہ پریاگ راج- لکھنؤ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث اس کی بائک بے قابو ہوکر ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں شیلندر شدید زخمی ہوگیا۔راہگیروں کی مدد سے نوجوان کو جگت پور اسپتال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹرنے اس کی  ٹانگ پر پینٹ کے اوپر سے پلاسٹر چڑھا کر ضلع اسپتال روانہ کردیا۔ڈاکٹر کی لاپروائی سامنے آنے پر محکمہ صحت کے افسران نے دامن بچانا شروع کردیا ۔ سی ایچ سی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منوج شکلا نے بتایا کہ نوجوان نشے کی حالت میں ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوااور اسے فوری علاج کیلئے ضلع اسپتال پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: - - - - -اے ایم یوڈپلومہ:اب مدارس کے طلبہ بھی بن سکتے ہیں جونیئر کمشنر اور صوبیدار؟

شیئر: