Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں کاربم دھماکہ،18ہلاک

  کابل ....افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے صوبہ وردک کے علاقے میدان شار میں افغان اسپیشل فورسز کی چوکی کے نزدیک دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو اڑا دیا ۔ د ھماکے سے قریبی عمارت بھی تباہ ہو گئی ۔ حکام نے بتایا کہ کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا ان میں سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں4 طالبان شامل ہیں ۔

شیئر: