Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریت ترک کرنے والے جوہری میہول چوکسی کو ضرور ہندوستان لائینگے، وزیر داخلہ

    نئی دہلی- - -  -پیر کو جزائر غرب الہند کے جزیرے اینٹی گوا کو اپنا پاسپورٹ حوالے اور ہندوستانی شہریت ترک کردینے والے بھگوڑے جوہری میہو ل چوکسی کے حوالے سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کو تھوڑی دیر لگ سکتی ہے لیکن چوکسی کو ہندوستان واپس لے آیا جائے گا۔ واضح ہو کہ پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے ہزاروں کروڑ روپے کا دھوکا کرنے والا بھگوڑا میہول چوکسی فی الحال ویسٹ انڈیز کے اینٹی گوا میں ہے۔اگرچہ ہندوستان اور اینٹی گوا میں حوالگی کا کوئی دو طرفہ معاہدہ نہیں لیکن حکومت ارب پتی جوہری کو جزیرے کے ایک نئے قانون کے تحت ،جس کی رو سے دولت مشترکہ کے کسی ملک کے بھگوڑے کو اسی کے ملک واپس بھیجا جا سکتا ہے، ملک واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -لڑکی پر دھاردار آلے سے حملہ کرکے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے

شیئر: