Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول کے بچوں کیلئے موبائل ڈینٹل کلینک

ریاض ۔۔۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اسکولوں کے بچوں میں دانتوں کے امراض کی شرح کم کرنے کی خاطر موبائل ڈینٹل کلینک کا نظام متعارف کرادیا۔ وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں اسکی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ 200موبائل ڈینٹل کلینک مملکت بھر میں قائم ہونگے۔ مقصد پورے ملک کے پرائمری اسکولوں کے طلباءو طالبات کے دانتوں کا مسلسل معائنہ اور بچوں اور بچیوں کو دانتوں کے امراض سے نجات دلانا ہے۔
 
 
 

شیئر: