جازان ۔۔۔ جازان ریجن میں صامطہ کمشنری کی جنرل کورٹ نے نوجوانوں کو شادی گھر میں مذاق کے نام پر چھچھورے پن کا مظاہرہ کرنے پر سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شادی گھر میں چھچھورے پن کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کا وڈیو کلپ وائرل ہوگیا تھا۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ چند نوجوان صامطہ میں شادی گھر پہنچے۔ انکے ہمراہ ایک گدھا او ردباب تھا۔ انہوں نے مہمانوں کے ہال میں آگ بجھانے والے سیلنڈر کو خالی کرنے کی کوشش کی۔ یہ منظر دیکھ کر مہمانوں میں بدمزگی پھیل گئی۔ اس سے قبل دولہا کے ساتھ اسی طرح کے گھٹیا پن کا مظاہرہ مزاح کے نام پر کیا گیا تھا۔ دولہا پر سانپ پھینک کر اسے خوفزدہ کیا گیا تھا۔ اس قسم کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیلے ہوئے تھے اور عام لوگ اس طرح کی حرکتوں سے نالاں تھے۔