Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک میسنجر میں بڑی تبدیلی کردی گئی‎

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے میسنجر میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے اور کئی نئے فیچرز کو پیش کیا گیا ہے۔ میسنجر کے ڈیزائن کو تبدیل کرکے اسے صارفین کے استعمال کے لیے زیادہ آسان بنایا گیا ہے۔ اپلیکیشن کے ہوم پیج کو تبدیل کیا گیا ہے۔ نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین موصول ہونے والے پیغامات کو واضح انداز میں پڑھنے سمیت آن لائن افراد کو جلد سرچ کر سکیں گے۔ صارفین گیمز اور معروف پیجز کو بھی زیادہ آسانی سے ڈھونڈ سکیں گے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس بک میسنجر ازخود اپڈیٹ ہو جائے گا اور جن صارفین کا میسنجر تاحال اپڈیٹ نہیں ہوا وہ آئندہ ہفتے تک نیا ورژن استعمال کر سکیں گے۔
 

شیئر: